21 اگست 2018 - 09:38
گلگت بلتستان : دہشت گردوں نے اسلحہ چھین کر چوک پوسٹ نذرآتش کر ڈالی

پاکستان کے علاقہ گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے ایک گاؤں سینگال میں قائم سکیورٹی چیک پوسٹ کو وہابی دہشت گردوں نے آگ لگا دی اور وہاں موجود اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے علاقہ گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے ایک گاؤں سینگال میں قائم سکیورٹی چیک پوسٹ کو وہابی دہشت گردوں نے آگ لگا دی اور وہاں موجود اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق تقریباً 12 دہشت گردوں نے ضلعی ہیڈکواٹر سے 50 کلومیڑ دور قائم فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور آگ لگادی۔ سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مقابلے کے بعد دہشت گرد دیامیر کی جانب فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق دہشت گرد 2 اہلکاروں کا اسلحہ چھینے میں کامیاب ہو گئے۔ اس حوالےسے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

........

/169